BBC News Headlines in Urdu
This page lists the most recent items from the feeds you've subscribed to.
Thursday 07:14
’خط لکھ دیں تو نوٹس واپس لے لیں گے‘سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وزیراعظم ججوں کی بحالی کے بدلے ریلیف مانگ رہے ہیں۔
Thursday 06:12
میران شاہ میں ڈرون حملہ، تین ہلاکپاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے میں ایک ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
Thursday 05:10
بلوچستان کے مسائل پر امریکہ میں عوامی سماعتامریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مسائل، پرامن سیاسی عمل کے ذریعے حل کیے جانے چاہیئیں۔
Thursday 05:10
امریکہ،ایشیا کا ٹکراؤ، نیا براعظم بنےگاامریکی سائنسدانوں نے پیشنگوئی کی ہے کہ تقریباً دس کروڑ سال بعد امریکہ اور ایشیا آپس میں قطب شمالی میں ٹکرا جائیں گے۔
Thursday 01:56
توہینِ عدالت: آٹھ رکنی بینچ تشکیلسپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے توہینِ عدالت کے معاملے میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے لیے آٹھ رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
Thursday 01:56
امریکہ: ہم جنس پرستوں کی شادی کا بِل منظورامریکی ریاست واشنگٹن میں ایک بل منظور کیے جانے کے بعد ہم جنس پرستوں کی باہم شادیوں کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔
Thursday 00:54
شام میں عرب لیگ مشن کی بحالی پر غوراقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عرب لیگ شام میں اپنے مشن کی بحالی پر غور کررہا ہے اور اس نے اقوامِ متحدہ سے مدد بھی طلب کی ہے۔
Thursday 00:54
آئی سی سی کی گلوبل کرکٹ اکیڈمیآئی سی سی نے دبئی میں گلوبل کرکٹ اکیڈمی قائم کررکھی ہے جو کوچنگ کی تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہے۔
Wednesday 23:52
شام سے متعلق قرارداد ویٹواقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں تشدد کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا ہے۔
Wednesday 22:49
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے مینیجر مستعفیانگلینڈ کی فٹبال کی ٹیم کے مینیجر فیبیو کپیلو نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس بات کی تصدیق فٹبال ایسوسی ایشن نے کردی ہے۔
Wednesday 22:49
غزل اندر غزل: جنسی جمالیات، جنسی کیفیاتپروفیسر سحر انصاری کا کہنا ہے کہ صابر ظفر کے مجموعے نے حرفِ برہنہ سے گریز کرتے ہوئے بھی جنسی جمالیات کے متعدد زاویوں کو غزل کا حصہ بنا دیا ہے۔
Wednesday 20:45
چلتی پھرتی کتابیںپاکستان کا شہر لاہور صدیوں سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے۔ لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کو نئی کتاب خریدنے کے قابل نہیں چھوڑا ۔ کتاب کتب فروش کی دکان سے نکل کر فٹ پاتھ پر آگئی اور کتاب ایک چلتی پھرتی دکان تک جاپہنچی ہے۔ عبادالحق کی رپورٹ
Wednesday 19:43
’نئی نسل کے لیے ینگ چاچا کرکٹ‘کرکٹ میچوں میں مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے لیے نعرے بلند کرنے والے محمد زمان میدان میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
Wednesday 19:43
کراچی میں اساتذہ کا احتجاج،سندھ میں عارضی ملازمت پر کام کرنے والے اساتذہ نے اپنی ملازمت مستقل کرنے کےلیے احتجاج کیا جس کے دوران انہیں آنسو گیس، لاٹھیوں اور واٹر کینن کا مقابلہ کرنا پڑا
Wednesday 18:40
جنرل مشرف کو بغاوت کا سامناپاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو بغاوت کا سامنا ہے۔
Wednesday 18:40
سوات:خصوصی قانون ’دارالقضاء‘ میں چیلنجوفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں شدت پسندی پر قابو کےلیے نافذ کردہ خصوصی قوانین سوات کی عدالت میں چیلنج۔
Wednesday 16:36
بیسویں ترمیم:بیشتر معاملات پر اتفاقبیسویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور فریقین کا کہنا ہے کہ ان کا بیشتر معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
Wednesday 16:36
’دلت ملکہ‘ مایاوتی کا مستقبلبھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی انتخابات میں یوپی کی وزیراعلٰی مایاوتی کی کامیابی کے امکانات کا تجزیہ بی بی سی کی گیتا پانڈے کر رہی ہیں۔
Wednesday 15:33
حمص پر پانچویں روز بھی شدید بمباریشام کے شہر حمص میں لگاتار پانچویں روز بھی شدید بمباری ہوئی ہے جو کہ رہائشیوں کے مطابق اب تک ہونے والی سب سے خطرناک بمباری ہے۔
Wednesday 15:33
سعودی نوجوانوں کے لیے مالی ایوارڈسعودی نوجوانوں کے لیے مالی ایوارڈ سعودی عرب میں حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مقامی نوجوانوں کو روز گار تلاش کرنے میں مدد کی جائے اور وہ ان کاروباروں کی طرف مائل ہوں جو زیادہ تر غیر ملکی افراد وہاں کر رہے ہیں۔
Wednesday 15:33
امریکہ سےتعلقات خراب ہو سکتے ہیںتین اہم امریکی سینیٹروں نے مصر کو خبردار کیا ہے کہ مصر کے تنگ سیاسی ایجنڈے کے سبب امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں
Wednesday 15:33
سپاٹ فکسنگ ایک نعمت ثابت ہوئی: رمیز راجہپاکستان کے سابق کپتان اور کمنٹریٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ اچھی فارم میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا بھی کردار ہے۔
Wednesday 13:27
یورپ میں شدید سردیبراعظم یورپ آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور صرف یوکرین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہو چکی ہے۔
Wednesday 12:25
انٹرنیٹ کی گمنام دنیاانٹرنیٹ کی عام دنیا سے دور موجود ’ڈارک ویب‘ نامی آن لائن دنیا کو سیاسی کارکنوں سے لے کر مجرم سب استعمال کرتے ہیں۔
Wednesday 12:25
بندوق کی نوک پر استعفٰی دیا: سابق صدرمالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے کہا ہے کہ مسلح پولیس اور فوجی اہلکاروں نے ’بندوق کی نوک پر‘ انہیں مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔
Wednesday 11:22
بلوچستان:سرکاری افسر سمیت پانچ اغواءبلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نےمحکمۂ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت پانچ افراد کو اغوا کر لیا۔
Wednesday 11:22
لندن اولمپکس سنہ دو ہزار بارہلندن اس سال کے جولائی اور اگست کے مہینے میں اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
Wednesday 10:20
اترپردیش الیکشن: پولنگ سست روی کا شکاراتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے اور ابتداء میں پولنگ سست روی کا شکار رہی ہے۔
Wednesday 10:20
نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت، بڑی وجہ انفیکشنپاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور ان میں سے ایک تہائی ہلاکتیں انفیکشن کے باعث ہوتی ہیں۔
Wednesday 10:20
اترپردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگبھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی ہے۔
Wednesday 10:20
بلوچستان میں لاوا پک رہا ہے: جکھرانیجیئے سندھ کے سابق لیڈر اور پیپلز پارٹی کے کشمور سے منتخب رکن قومی اسمبلی نے بلوچستان کے حالات پر جذباتی تقریر کی اور کہا کہ وہاں بنگال جیسی صورتحال ہے۔
Wednesday 10:20
ممبئی میں بھارت کا سب سے مہنگا فلیٹبھارت کے کاروباری مرکز ممبئی میں ایک فلیٹ ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے فی مربع فٹ کے حساب سے انتیس کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔
Wednesday 08:16
دبئی کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیوراٹھائیس سالہ مریم الصفر متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئی ہیں۔
Wednesday 08:16
کراچی: چالیس فٹ لمبی مچھلی کی نمائشپاکستانی مچھیروں کے جال میں پھنسنے والی چالیس فٹ لمبی مچھلی کو کراچی کے فش ہاربر پر عوامی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا۔
Wednesday 08:16
کراچی کے ساحل پر 40 فٹ لمبی مچھلیپاکستانی مچھیرے کے جال میں پھنسنے والی دیو ہیکل مچھلی کو کراچی کے فش ہاربر پر عوامی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔
Wednesday 07:14
بیسویں ترمیم:’بات چیت نتیجہ خیز ہو سکتی ہے‘حکومت اور حزب مخالف کے درمیان اختلاف رائے کی وجہ سے بیسویں ترمیم کا بل کئی روز کی تاخیر کے بعد بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
Wednesday 07:14
’صدر الاسد کی یقین دہانیوں پر اعتبار نہیں‘شام میں حکومت کے مخالف گروہوں نے صدر بشار الاسد کی جانب سے ملک بھر سے تشدد کے خاتمے کی یقین دہانیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
Wednesday 06:12
فحش ویڈیو معاملہ، تین وزراء مستعفیکرناٹک میں اسمبلی کی کارروائی کے دوران موبائل فون پر مبینہ طور پر فحش ویڈیو دیکھنے اور یہ ویڈیو بھیجنے والے وزراء مستعفی ہوگئے۔
Wednesday 04:08
ڈرون حملہ:’حقانی گروپ کے دس شدت پسند ہلاک‘پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں حکام کے مطابق حقانی گروپ سے تعلق رکھنے والے دس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
Wednesday 04:08
لاہور:ہلاکتیں اکیس، امدادی آپریشن جاریلاہور میں پیر کو منہدم ہونے والے کارخانے کی تین منزلہ عمارت کے ملبے سے اڑتالیس گھنٹے بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔
Wednesday 04:08
’ذیابیطس کی مریض خواتین کا حمل پیچیدہ‘محققین کا کہنا ہے کہ اگر حاملہ خاتون ذیابیطس کی مریضہ ہو تو بچے میں پیدائشی نقائص ہونے کا خطرہ چارگنا بڑھ جاتا ہے۔
Wednesday 03:00
کرناٹک:’وزراء فحش ویڈیو دیکھتے پکڑے گئے‘کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے دو وزراء کو اسمبلی کی کارروائی کے دوران موبائل فون پر مبینہ طور پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے عکس بند کر لیا گیا ہے۔
Wednesday 00:55
خلیجی ریاستوں سے شام کے سفیر بے دخلخلیجی عرب ریاستوں نے شام کے سفیروں کو بے دخل کرنے اور شام میں موجود اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حمص شہر میں فوج کی جانب سے گولہ باری جاری ہے۔
Tuesday 23:53
’پاکستان کی شبیہہ بدلنا چاہتا ہوں‘موٹر سائیکل پر امریکی شہر سان فرانسسکو سے لاہور تک ہزاروں میل کا سفر طے کرنے والے پاکستانی معین خان سے بی بی سی اردو کی ثناءگلزار کی خصوصی بات چیت۔
Tuesday 21:49
’امریکہ کی حمایت کرنا سمجھ سے باہر ہے‘عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ انھیں سمجھ نہیں آتا کہ اے این پی کی موجوہ قیادت نے امریکہ کی اس قدر حمایت کیوں شروع کررکھی ہے۔
Tuesday 21:49
کنسرٹ میں بھگدڑ: عدالتی تحقیقات کا مطالبہلاہور کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے منعقد میوزیکل کنسرٹ میں بھگڈر سے ہلاک ہونے والی طالبات کے اہل خانہ نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔
Tuesday 20:47
پشاور: دینی مدارس کے متعدد طلباء گرفتارخیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کے مطابق ایک کارروائی کے دوران دینی مدارس میں کے چالیس کے قریب طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Tuesday 19:44
پشتون موسیقی، رباب کے ماند پڑتے سُرپاپ میوزک کے بڑھتے ہوئے رحجان اور شدت پسندی کے باعث پشتون علاقوں میں رباب جیسے روایتی آلات موسیقی کا استعمال کم ہو رہا ہے۔
Tuesday 18:42
بغیر راکٹ خلاء کےکنارے تک اڑانایک ایسے وقت میں جبکہ امریکہ خلاء میں اپنے انسانی مشن میں کمی کررہا ہے، کینیڈا کے دو طلبہ نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ خلاء کے کنارے تک اڑنے کے لیے ہمیشہ کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
Tuesday 17:39
چلی کے برف چورچلی میں کچھ انوکھے چور پکڑے گئے ہیں جو ہورہے مونٹ گلیشیر سے برف چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Tuesday 16:37
اجمل کا ایکشن ، ایک نئی بحثپاکستانی آف سپنر سعید اجمل نے اپنے بولنگ ایکشن کے بارے میں یہ کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آئی سی سی نے انہیں 23 اعشاریہ پانچ ڈگری تک بولنگ کی اجازت دے رکھی ہے۔
Tuesday 15:34
شام کے بحران کا حل عرب لیگ کے منصوبے میں ہے: روسروسی وزیرِخارجہ نے دمشق میں سیاسی رہنماؤں سے ملنے کے بعد کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل عرب لیگ کے پلان کے مطابق ہونا چاہیئے۔
Tuesday 15:34
کراچی، ڈومکی خاندان قتل پر احتجاجکراچی میں رکن بلوچستان اسمبلی کی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے خلاف جئے سندھ محاذ اور ڈومکی قبیلے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
Tuesday 15:34
ٹوئٹر پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزامبرازیل کی حکومت نے ٹوئٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے اکاؤنٹ ختم کرے جو شہریوں کو روڈ بلاک اور تیز رفتارگاڑیوں کو پکڑنے کے پولیس کے طریقوں سے خبردار کرتے ہیں۔
Tuesday 14:31
افضل گورو کے لیے معافی کی نئی قرار دادبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک رکن اسمبلی نے افضل گورو کی پھانسی کی سزا کے خلاف ایک نئی قرار داد پیش کی ہے۔
Tuesday 14:31
’درمیانی انگلی‘ کیوں ہتک آمیز؟امریکی ٹی وی چینل نے اتوار کو ہوئے سپر بول کے شو پر پاپ سٹار ایم آئی اے کی جانب سے درمیانی انگلی دکھانے پر معافی مانگی ہے۔
Tuesday 14:31
یو پی انتخابات: فیض آباد ایودھیا پر نظربھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں سات مرحلوں میں اسمبلی انتخابات بدھ سے شروع ہو رہے ہیں۔
Tuesday 13:29
مالدیپ شورش: صدر نے استعفٰی دے دیامالدیپ کے صدر محمد نشید نے کئی ہفتوں کے مظاہروں اور پولیس کی بغاوت کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔
Tuesday 13:29
بنارس جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاباترپردیش کا مشرقی شہر بنارس جو مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے اس وقت بھارت کے پسماندہ شہروں میں سے ایک ہے۔
Tuesday 11:23
ون ڈے، ٹی20 کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلانمتحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے لیے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Tuesday 10:21
’ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست قابلِ سماعت‘سپریم کورٹ نے فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست باقاعدہ طور پر سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔
Tuesday 10:21
ایران:بی بی سی فارسی سے تعلق پر گرفتاریاںایران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام نے بی بی سی فارسی کے لیے کام کرنے والے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Tuesday 10:21
وادی کشمیر کے پردیسی پرندےہر سال سرد ملکوں سے ہزاروں پرندے بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے ’ہوکرسر ریزرو‘ آتے ہیں۔ لیکن اس سال کشمیر میں بھی سردیاں سخت رہی ہیں اور اس وجہ سے ریزرو کا پانی کئی جگہ جم گیا ہے اس لیے ان پرندوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Tuesday 10:21
لاہور:تین منزلہ عمارت کا انہداملاہور میں پیر کو منہدم ہونے والے کارخانے کی تین منزلہ عمارت کے ملبے سے سولہ لاشیں اور تیرہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
Tuesday 10:21
’اس وقت ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے‘حال ہی میں اقوامِ متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے ادارے کا خیر سگالی سفیر نامزد ہونے والے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی سے بی بی سی کی نوشین عباس کی گفتگو۔
Tuesday 10:21
اتر پردیش: انتخابات کے لیے سخت سکیورٹیبھارتی ریاست اترپردیش میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Tuesday 09:19
ڈکنز کے دو سوویں یومِ پیدائش کی تقریباتمشہور برطانوی مصنف چارلس ڈکنز کے دو سوویں یومِ پیدائش کی تقریبات منگل سے شروع ہو رہی ہیں۔
Tuesday 08:16
الیاس کشمیری کو رقم بھجوانے کا اعترافایک پاکستانی نژاد امریکی شہری نے شکاگو کی عدالت میں شدت پسند رہنما الیاس کشمیری کو رقم بھجوانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
Tuesday 08:16
’شہریت دینے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا‘امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی نشاندہی میں مدد دینے والے پاکستانی ڈاکٹر کو شہریت دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Tuesday 06:12
لاہور:کارخانے کے ملبے سے سولہ لاشیں برآمدلاہور میں پیر کو منہدم ہونے والے کارخانے کی تین منزلہ عمارت کے ملبے سے سولہ لاشیں اور تیرہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
Tuesday 06:12
مفت دوا نے زندگی چھین لیپنجاب میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملنے والی مفت ادویات سے ہونے ری ایکشن سے سو سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
Tuesday 06:12
حماس، الفتح کے اتحاد کی اسرائیلی مذمتاسرائیلی وزیرِاعظم کے مطابق فلسطینی حکام کو حماس کے ساتھ معاہدے یا اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
Tuesday 05:10
’باکس آفس پر کامیابی کی پرواہ نہیں‘بالی وڈ کے فلمساز انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ ایک اچھی فلم بنانے کے لیے فلمی دنیا کے بڑے ناموں کا اس میں ہونا ضروری نہیں۔
Tuesday 05:10
انگلینڈ کو خوش فہمی مہنگی پڑی: وقارسابق پاکستانی کوچ وقاریونس کے خیال میں انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو آسان سمجھا تھا لیکن پاکستانی سپنرز نے انہیں مشکل حالات سے دوچار کردیا۔
Tuesday 04:08
پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف تاریخی کلین سویپپاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں اکہتر رنز سے فتح حاصل کر کے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔
Tuesday 03:02
’لاش برف سے بھی زیادہ ٹھنڈی تھی‘اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے شخص عبدالصبور کے بھائی کا بی بی سی کے ساتھ انٹرویو۔
Tuesday 02:00
ابوظہبی میں واقع شیخ زید مسجدابوظہبی میں واقع شیخ زید مسجد دنیا بھر سے آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔روزانہ غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد اس مسجد کو دیکھنے کے لئے آتی ہے۔
Monday 23:55
کچھ دُکھ، کچھ اداسی، کچھ احتجاج اور کچھ محبتامر سندھو کی نظمیں نہ چیختی ہیں، نہ چلاتی ہیں، بس آہستہ آہستہ باتیں کر رہی ہیں، کچھ دُکھ، کچھ اداسی، کچھ احتجاج اور کچھ محبت کی باتیں۔
Monday 19:45
سٹراس کان: سیکس سکینڈل پر فلمآئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس کان کے استعفٰے کی وجہ بننے والے سیکس سکینڈل پر فلم بنائی جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار جیرار دیپادیوں ادا کریں گے۔
Monday 18:42
پاکستانی کرکٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے: مصباحمصباح الحق کا کہنا ہے کہ جن حالات سے گزرنے کے بعد آج اس ٹیم نے جو مقام حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
Monday 17:39
بیٹسمین شکست کا سبب بنے: سٹراؤسانگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراؤس کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے بیٹسمین پاکستانی سپنرز کے خلاف بری طرح ناکام رہے۔
Monday 16:37
یوراج کے لیے دعائیں، ہمدردی کی لہربھارت کے سٹار کرکٹر یوراج سنگھ کے لیے پورے ملک میں زبردست ہمدردی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ یوراج کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد اس وقت امریکہ میں زیر علاج ہیں۔
Monday 14:31
28 منتخب نمائندوں کی رکنیت معطلپاکستان کی سپریم کورٹ نے 19 اپریل 2010 کے بعد ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے اراکین پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے 28 اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
Monday 14:31
پاکستان کا ’لٹل برازیل‘کراچی میں لیاری کا علاقہ تشدد، جرائم اور منشیات کے فروخت کے لیے جانا جاتا ہے لیکن یہی علاقہ فٹ بال کے شائقین کا بھی گڑھ ہے۔ یہاں ایک سو سے زائد فٹ بال کلب، گیارہ فٹ بال گراؤنڈ اور دو سٹیڈیم موجود ہیں۔
Monday 14:31
راہل گاندھی: وزیراعظم بننے کا شوق نہیںکانگریس پارٹی کے ایم پی راہل گاندھی نے کہاہے کہ ان پر بھارت کا وزیراعظم بننے کا خبط سوار نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس ان کے سر پر اتر پردیش کی ترقی سوار ہے۔
Monday 13:26
حمص شہر پر شدید بمباریشام میں سرکاری فوجوں نے حکومت مخالف عناصر کو کچلنے کے لیے حمص شہر پر بھاری توپ خانے کے ذریعے شدید بمباری کی ہے۔
Monday 13:26
بیسویں آئینی ترمیم بل آج پیش ہو گاپاکستان کی قومی اسمبلی میں آج آئین میں بیسویں ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Monday 11:21
افغان پالیسی پر کئی سوالیہ نشان ہیں : گیلانیپاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اب کوئی فرد واحد نہیں بلکہ منتخب پارلیمان بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی پر بھی کئی سوالیہ نشان ہیں کیونکہ وہ بھی ایک آمر نے بنائی تھی۔
Monday 10:19
پاکستان کی اہمیت برقرار رہے گی: وزیر اعظموزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کی اہمیت برقرار رہے گی۔
Monday 06:11
’لمبی اننگز کھیلنے کے لیے تیار تھا‘پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اظہرعلی کہتے ہیں کہ وہ ذہنی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کے لیے تیار تھے۔
Monday 06:11
کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ کو کینسر ہےبھارت کے معروف کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور آج کل امریکہ میں ان کا علاج چل رہا ہے۔
